ابنا: عبدالرؤوف الشائب نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت بحرین کے تمام لوگوں کا قتل عام کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ملت بحرین اپنی استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ اس حکومت کو اس کے غیر انسانی مقاصد کے حصول میں ناکام کردے گی۔
الشائب نے مزید کہا کہ آل خلیفہ نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ ملت بحرین پر بدترین مظالم ڈھاۓ ہیں اور غیر ملکی فوجیوں خصوصا سعودی عرب کے فوجیوں کو اپنے ملک میں بلا کر بحرین کے قومی اقتدار اعلی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
عبدالرؤوف الشائب کے مطابق آل خلیفہ کے خلاف ملت کے بحرین کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنا اس ظالم حکومت کے غیر معتبر ہونے کی بہترین دلیل اور اس کی سرنگونی کی ضرورت پر ایک تاکید ہے ۔الشائب نے ملت بحرین کے حقوق کی پائمالی کی جانب اشارہ کرتےہوۓ عالمی عدالت میں آل خلیفہ کے خلاف مقدمہ چلاۓ جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
چودہ فروری اتحاد نے مساجد کے انہدام اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی بھی مذمت کی اور عوام سے مطالبہ کیا کہ اس ہفتے وہ نماز کی ادائيگی کے لۓ ان مساجد میں جائيں جن کو آل خلیفہ کے پٹھوؤں نے مسمار کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110